Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ابتدائیہ (میرے بلاگ پر پہلی پوسٹ)

سب تعریفیں اس ذات کیلئے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا۔ اور بے شمار درود وسلام ہوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جن کے صدقے اللہ تعالی نے مخفی مخلوقات کو پیدا فرما کر دنیا آباد فرمائی الله تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے دنیائے انسانیت کو دین اسلام کی ابدی اور لازوال نعمت سے شاد کام فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کے توسل سے اپنی نعمت دنیاوی و اخروی کا اتمام فرما دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیائے انسانیت کے جسمانی اور روحانی معالج تھے۔ قرآن حکیم اور سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جادو کا ثبوت اور توڑ ملتا ہے یعنی علاج، مسنون اذکار و وظائف اور دعاؤں کے ساتھ اپنی اہمیت کے لحاظ سے کچھ کم نہیں ہے۔ چنانچہ ان نظائر کے پیش نظر صدراول میں حضرات صحابہ کرام اور ان کے ہاں ان روحانی ادعیہ ماثورہ کا بیش از بیش چرچا علماً و عملاً پایا جاتا تھا۔ آپ ذرا روحانی معالجات کی تاریخ پر نگاہ کیجئے تو آپ کو حیرت ہوگی کہ روحانی معالجات سے تعلق صدیوں در صدیوں سے مختلف انواع کی ضخیم و مختصر کتب مرتب ہوتی چلی آئی ہیں اور بڑے بڑے مشاہیر حضرات آئمہ کرام رحمتہ اللہ علیم  نے بھی بالخصوص نظرِبد، جادو اور آسیب کے توڑ کے موضوع پر خامہ فرسائی فرمائی ہے۔ یہ ویب سائٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ میں ان چند سطروں پر ہی اپنی بات ختم کرتا ہوں ۔ اللہ تعالی کے حضور میری دعا ہے کہ میری اس محنت و کاوش کو قبول فرمائے اور اس ویب سائٹ کو میرے لئے ذخیرہ آخرت بنائے ۔ اور پڑھنے، سیکھنے، سمجھنے والوں کو بھی اس ویب سائٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین !!
غلام معین حیدر                                                                                           
                                                                                                     
   

Post a Comment

0 Comments